اسلام آباد:جب خواتین کا وزن بڑھنے لگتا ہے تو وہ فوراً پریشان ہو جاتی ہیں اور ڈائٹنگ، ورزش یا جِم جانے کے بارے میں سوچنے لگتی ہیں۔ لیکن روزانہ وقت نکالنا ان کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔
اس لیے ماہرین نے کچھ ایسی تجاویز دی ہیں جن پر عمل کر کے خواتین ورزش کے بغیر بھی دبلی پتلی اور فِٹ رہ سکتی ہیں۔
جنتا ممکن ہو پُرسکون رہیں
سب سے پہلے تو پُرسکون رہنے کی عادت ڈالیں، کیونکہ کسی بھی چیز کی ٹینشن سے انسان کے جسم میں اسٹریس ہارمونز پیدا ہونے لگتے ہیں، جو نظام ہاضمہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
اس کے بعد معدے میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور وہ پھولنے لگتا ہے، لہٰذا جسمانی اور ذہنی طور پر پرسکون رہنے کی کوشش کریں۔
اس مقصد کے لیے آپ اپنی پسند کا میوزک سن سکتی ہیں، یوگا کر سکتی ہیں، ٹی وی کے سامنے کچھ وقت گزار سکتی ہیں، یا کوئی بھی پسندیدہ مشغلہ اختیار کر سکتی ہیں۔
اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں بہتری لائیں
اچھی نشست و برخاست نہ صرف آپ کو دبلے پتلے رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ سیدھے کھڑے رہنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے، ساتھ ہی یہ آپ کے پٹھوں کو متحرک رکھتی ہے۔
اگر آپ ڈیسک پر سُستاتے ہیں یا پیٹ کے بل لیٹ کر فون یا ٹیبلیٹ استعمال کرتے ہیں، تو اس سے پیٹ باہر نکل سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ بیٹھتے وقت آپ کی کمر سیدھی، کندھے پیچھے کی جانب اور دونوں پیروں کو زمین پر ہونا چاہیے۔
اگر آپ کو یہ یاد رکھنا مشکل ہو، تو اپنے فون یا کمپیوٹر میں ایک ریمائنڈر لگا لیں تاکہ ہر 20 منٹ بعد آپ کو اسی انداز میں بیٹھنے کی یاد دہانی ہو۔
چیونگم چبائیں
جاپانی محققین کا ماننا ہے کہ وزن کم کرنا اتنا آسان ہے جتنا کہ چیونگم چباتے ہوئے چلنا۔
ان کی تحقیق میں 21 سے 69 سال کی عمر کے افراد شامل کیے گئے، اور یہ پایا گیا کہ جب وہ چیونگم چباتے ہوئے اپنی قدرتی رفتار سے چلتے تھے تو ان کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی۔
جاپان جیسے ممالک میں یہ بات خاص طور پر اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہاں لوگ پیدل چلنے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
اس لیے اگر خواتین چلتے پھرتے چیونگم چباتی رہیں تو اس سے ان کا وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
لیموں پانی کا استعمال
صبح اٹھ کر پانی میں لیموں ملا کر پینا ایک اچھی عادت بنائیں۔ یہ بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ لیموں والا پانی انفلیمیشن کو کم کرتا ہے اور معدے کی پھولنے سے بچاتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ مونو سیچوریٹڈ فیٹ کی مقدار کو کم کرنے اور آپ کے میٹابولزم کی رفتار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ توانائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
نمک میں کمی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کی غذا میں پروسیسڈ فوڈ اور 3 گرام نمک کی مقدار کم کر دی جائے تو یہ جسم میں پانی کے اخراج میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس سے جسم میں پانی کی سطح متوازن رہتی ہے۔
ٹیبل سالٹ کے بجائے سمندری نمک استعمال کرنا بہتر ہے، کیونکہ اس میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔ زیادہ سوڈیم کی سطح معدے میں پھولنے کا باعث بن سکتی ہے۔
کھانا آرام سے کھائیں
تیزی سے کھانا کھانے کی وجہ سے معدے کو جلدی کام کرنا پڑتا ہے، جس سے ہاضمے کا نظام متاثر ہوتا ہے۔
جب پہلا لقمہ پیٹ میں جاتا ہے، دوسرا لقمہ منہ میں ہوتا ہے، جس سے معدہ پھولنے لگتا ہے۔
کبھی کبھار ہم ٹی وی دیکھنے یا باتیں کرتے ہوئے بھی ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں، جو موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔
ہر وقت کھانے سے اجتناب کریں
کھانا وقت پر اور آرام سے بیٹھ کر تناول کریں۔ کھانے کے دوران ہلکی پھلکی بات چیت بھی کرنی چاہیے، کیونکہ چباتے وقت منہ بند رکھنے سے ہوا باہر نہیں نکلتی اور وہ معدے میں رہ جاتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، کھانے کو اچھی طرح چبانے سے جسم میں موجود کیلوریز 12 فیصد زیادہ جلنے میں مدد ملتی ہے۔
گرین ٹی کا استعمال
تحقیق کے مطابق گرین ٹی اور پتلی کمر کا براہ راست تعلق ہے، گرین ٹی میں ایک جزو کیٹیچِنز (catechins) ہوتا ہے جو چربی کے خلیوں سے چربی نکالتا ہے اور جگر کے ذریعے فیٹ کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔