رزمک:شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ یہ ہلاک شدہ خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل تھے۔