کانپور اسٹیڈیم کی خطرناک حالت، بھارتی میڈیا نے پردہ چاک کر دیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بھارتی میڈیا نے اپنے ہی اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا وینیو کانپور اسٹیڈیم اب سوالات کی زد میں ہے، جہاں میچ 27 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دیا گیا ہے، اور اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

اسٹیڈیم کی بالکونی خطرناک قرار دی گئی ہے، جہاں مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے۔ اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گرنے کا خطرہ ہے۔

بالکونی کے ٹکٹ گنجائش سے آدھے فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ اس کی گنجائش 4800 افراد کی ہے اور 1700 ٹکٹ بیچے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اگر 50 افراد نے بھی بالکونی میں اچھل کود کی تو یہ گر سکتی ہے۔ مزید برآں، وی آئی پی اسٹینڈ کے قریب فلڈ لائٹس کے 8 بلب بھی خراب ہیں۔

کانپور میں ہمیشہ روشنی کا مسئلہ رہا ہے، اور آلودگی کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوتی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت خراب روشنی کی وجہ سے ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا، حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں تمام لائٹس فنکشنل تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.