ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع بھی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور آس پاس کے علاقوں میں خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم، دیر، وزیرستان، چترال اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مگر رات کے وقت بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، خضدار، تربت، پنجگور اور ارد گرد کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.