فراز منان عالمی فیشن انڈسٹری کے 500 بااثر افراد میں شامل

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کو عالمی فیشن انڈسٹری کی بااثر شخصیات کی فہرست “بی او ایف 500” میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ فہرست ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جو فیشن انڈسٹری کو نئی شناخت دیتے ہیں۔

فراز منان نے اس شاندار کامیابی کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر کیا، جہاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عالمی فیشن انڈسٹری کو تشکیل دینے والی بی او ایف 500 کا حصہ بن کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی محنت کا ثمر ہے۔

فراز منان کا فیشن برینڈ دنیا بھر میں اپنے دلکش ملبوسات کے لیے مشہور ہے، جس میں روایتی ہنر مندی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کی کولیکشن نے بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جیسے کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور سری دیوی کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.