لاہور:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت ہے، جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 17ویں نمبر پر ہے، جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسرے نمبر پر دہلی ہے، جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کے اس سنگین مسئلے کو کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ضروری ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے بے شمار بیماریاں پھیل رہی ہیں، جو کہ ملک میں بیماروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ کر رہی ہیں۔
ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے تاکہ ملک کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ماحول کی حفاظت کریں اور اس کی آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کریں۔