اسلام آباد:بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کپتانی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا تھا۔
گیری کرسٹن نے بابر کو ون ڈے کی کپتانی جاری رکھنے کی ترغیب دی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں نئے کپتان لانے کی خواہش ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق، جولائی میں گیری کرسٹن نے بابر سے ٹی ٹوئنٹی کپتان کی تبدیلی پر بات چیت کی، جب وہ ورلڈ کپ کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔
بابر نے اس دوران محسوس کیا کہ وہ کھلاڑیوں سے دوری اور ان کی قدر نہ ہونے کی وجہ سے کپتانی جاری رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔
کچھ وقت بعد، بابر اعظم نے ایک اعلیٰ عہدیدار کو اپنے استعفے کی خبر دی۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان کو نئے کپتان کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے، اور ٹیم کی سلیکشن میں مشاورت کے لیے ان کی رائے بھی لی جائے گی۔
مستقبل کے پیش نظر، ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے کپتان کی تقرری گیری کرسٹن کے منصوبے کا حصہ ہے۔