اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی، 4 اہلکاروں کی برطرفی

نیوزڈیسک

0

راولپنڈی:راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ذہنی مریضوں کے سیل میں ایک ہفتہ قبل پیش آنے والے جھگڑے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور قیدی، حماد، انتقال کر گیا۔

اس دلخراش واقعے کے بعد جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان، اور دو دیگر اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

28 فروری کو قیدی احسن نے ساتھی قیدیوں پر اینٹوں سے حملہ کیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق یہ واقعہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا، جہاں احسن نے پانی کے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دوسرے قیدیوں پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں زخمی ہونے والے قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔
حکام کے مطابق، زخمی اعجاز ربانی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر یہ کارروائی کی گئی۔

انکوائری کے تحت، 7 اہلکاروں کو قصور وار قرار دیا گیا، جن میں سے 4 اہلکاروں کی برطرفی کی سفارش کی گئی تھی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.