مشرق وسطیٰ کے بحران سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی پچھلے 15 دن میں 80.5 ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.