اسلام آباد:امریکا نے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے تیل کے شعبے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، ان پابندیوں کا ہدف ایرانی تیل کی تجارت اور نقل و حمل میں شامل کمپنیوں اور بحری جہاز ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ پابندیاں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔
رواں ماہ ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا جس میں 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔