پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل چار کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ہے، جو آج ہونے کا امکان ہے۔

یہ بات واضح ہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا کیونکہ دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اترے تھے۔

مزید یہ کہ ابرار احمد، جو دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4530

Leave A Reply

Your email address will not be published.