اسلام آباد:میتھی دانہ، عربی میں حلبہ اور دیگر زبانوں میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے، ایک انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتی ہے۔
یہ جڑی بوٹی سینکڑوں سالوں سے غذا اور طبی فوائد کے لیے استعمال ہوتی آ رہی ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
میتھی دانے اور اس کے پتوں کا باقاعدہ استعمال قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتا ہے، جس کی بدولت کئی وائرل اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا
حالیہ تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق، میتھی دانہ جسم میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں نہایت مؤثر ہے۔ یہ ٹریگسیسرائڈز کی مقدار کو بھی کم کرتی ہے، جو دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔
صحت کے مسائل کا علاج
ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقی نے میتھی دانے کے مختلف طبی فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تیزابیت، موٹاپا، جلدی مسائل اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔
غذائی اجزاء کا خزانہ
میتھی دانہ غذائی ریشوں اور دیگر ضروری اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے، جس میں فائٹو کیمیکلز، الکلائیڈز، کاربوہائیڈریٹس، اور معدنیات شامل ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری
ماہرین صحت کے مطابق، میتھی دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، جو دل کی دھڑکن کے لیے ضروری ہے۔
میتھی دانے کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے، معالج کے مشورے کے مطابق اس کا استعمال زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔
اگر اسے صحت مند غذا کے ساتھ یوگا میں شامل کیا جائے تو مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔