جہیز میں سونے کا باتھ روم

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بیٹیوں کی شادی پر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں قیمتی تحائف اور سامان دیا جائے۔

تاہم، کچھ واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں جو اس خواہش کی ایک نئی مثال پیش کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبداللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب اس کی بہترین مثال ہے، جس کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ نے اپنی بیٹی کو سونے کا باتھ روم تحفے میں دیا تھا۔

یہ تقریب 2014 میں منعقد ہوئی، اور بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس عالیشان باتھ روم کو مکمل طور پر سونے سے تیار کیا گیا تھا، جس میں گولڈن کموڈ، گولڈن واش بیسن، اور باتھ روم کی دیواروں پر سونے کی ٹائلز شامل تھیں۔

اس باتھ روم کو “گولڈن ٹوائلٹ” کا نام دیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ دلہن کا لباس بھی سونے سے تیار کیا گیا، جس کی قیمت کروڑوں ڈالر تھی۔ دلہن کی تصاویر بھی بھارتی میڈیا پر شائع کی گئیں۔

یاد رہے کہ 2011 میں فوربز کی ایک رپورٹ میں کنگ عبداللہ اور ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 21 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا تھا۔اس کے علاوہ، کنگ عبداللہ کو 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.