ایس سی او سی اجلاس: پاکستان کی تیاریاں مکمل، سیاسی مقاصد کے لیے ناکام کوشش

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا، بیرسٹر محمد علی سیف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے حکومت پر تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی مقاصد کے لیے یہ اجلاس استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے لیگی وزراء کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج جمہوری حق ہے اور یہ جاری رہے گا، جب تک بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات ختم نہیں کیے جاتے۔

ان کے مطابق، جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہار کر وزیر بنے ہیں، جبکہ احسن اقبال سی پیک پر صرف سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے، جبکہ بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4561

قزاقستان کی وزیرِ اعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف بھی اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول ذادہ اور ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ایس سی او کے سیکریٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، اور ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف بھی پاکستان آئیں گے۔

اجلاس میں ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ اور ایس سی او انٹر بینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم نے حال ہی میں جناح کنونشن سینٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.