کیا پائلٹ کی بیوی نے واقعی جہاز کو کامیابی سے اتار دیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکا میں دورانِ پرواز پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس کی بیوی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرا لیا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، لاس ویگاس میں مقیم 69 سالہ یوان کنین ویلز ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں، جنہیں ہوائی جہاز اڑانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

حال ہی میں، خاتون نے اپنے 78 سالہ شوہر ایلیٹ الپر کو دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے کے بعد جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایلیٹ الپر اور یوان کنین ویلز لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹیو ایئر پورٹ سے کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری جانے کے لیے دو انجن والے بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 طیارے میں روانہ ہوئے۔

دورانِ پرواز ایلیٹ الپر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر یوان کنین ویلز نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور جہاز کا کنٹرول خود سنبھال لیا۔

یوان کنین ویلز نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طیارے کا رخ قریبی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا اور چند منٹ بعد طیارے کو باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

طیارے کی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، مگر ایلیٹ الپر کی جان نہ بچائی جا سکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.