سندھ اسپتال میں خناق کے خلاف بوسٹر ویکسینیشن کی مہم کا آغاز

نیوزڈیسک

0

کراچی:سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے طبی عملے کو خناق کا بوسٹر لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسپتال کے ایک فرد میں خناق کی علامات سامنے آئی ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بالغ افراد کے ساتھ بچوں میں بھی یہ بیماری پھیل رہی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ طبی عملے کے 50 فیصد افراد کو پہلے ہی خناق کا بوسٹر لگایا جا چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خناق کا علاج کرنے والے اور آئی سی یو کے عملے کے افراد کو فوری طور پر بوسٹر لگانا چاہیے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام ناکام ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.