ADHD کی تشخیص نے میری زندگی کو کیسے متاثر کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ADHD یعنی توجہ مرکوز نہ کر پانے اور حد سے زیادہ فعال ہونے کے مسئلے کی تشخیص کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔

فلم “جِگرا” کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بتایا کہ انہیں بچپن میں ہی یہ احساس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ کلاس روم میں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت اکثر زون آؤٹ ہو جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں بچپن سے ہی زون آؤٹ ہو جاتی تھی، جس کی وجہ سے میں نے سائیکولوجیکل ٹیسٹ کرایا اور مجھے ADHD کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن میرے لیے یہ نیا انکشاف تھا۔

ADHD کے چیلنجز کے باوجود، عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی میں سکون کے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے دوران اور اپنی بیٹی راہا کے ساتھ وقت گزارنے میں انہیں سب سے زیادہ سکون محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کیمرے کے سامنے میں مکمل طور پر موجود رہتی ہوں اور اب راہا کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے مجھے سب سے زیادہ سکون ملتا ہے۔ یہ دونوں لمحات میری زندگی کے سب سے زیادہ پر سکون لمحات ہیں۔

عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم “جِگرا” کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو ہدایت کار واسان بالا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

یہ فلم ایک بہن کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے بھائی کو بچانے کے لیے ایک مشکل سفر پر نکلتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.