لبنان:لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بعلبک کے دو قصبوں میں 8 خواتین سمیت 19 افراد شہید ہو گئے۔
لبنانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی وزیر اعظم نجيب میقاتی نے یہ بھی بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایلچی آموس ہوچسٹن مذاکرات کے لیے تل ابیب جا رہے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری میڈیا نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ نشر کیا ہے، لیکن لبنانی وزیر اعظم نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اس مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسودے کے مطابق، اسرائیل جنگ بندی کے سات دن میں اپنی فوج لبنان سے واپس بلائے گا، اور لبنانی فوج اس علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی۔
دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جنگ بندی سے متعلق رپورٹس موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں۔