اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز کی نیلامی کے حوالے سے اہم تفصیلات فراہم کی ہیں۔
یہ معلومات مالیاتی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور قومی خزانے کی مالی حکمت عملی کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 820 ارب روپے کی مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 173 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز بیچے ہیں، جن کی کٹ آف ایلڈ 140 بیسسز پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13.89 فیصد رہی۔
مزید یہ کہ حکومت نے 142 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز بھی بیچے، جن کی کٹ آف ایلڈ 84 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 13.50 فیصد رہی۔
اس کے علاوہ، حکومت نے 504 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز فروخت کیے، جن کی کٹ آف ایلڈ 64 بیسسز پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 13.09 فیصد رہی۔