سندھ کے تعلیمی بورڈز کے افسران کو تحریری ٹیسٹ دینا ہوگا

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی میں امتحان لینے والوں کو پہلے خود ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، وزیر جامعات و بورڈز نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، سندھ کے تعلیمی بورڈز کے اعلیٰ افسران کو ٹیسٹ دینا ہوگا۔ بورڈ چیئر مین، کنٹرولر اور سیکریٹریز کو تحریری ٹیسٹ دینا پڑے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، گریڈ 19 اور 20 کے افسران کا ٹیسٹ 3 اور 4 نومبر کو ہوگا۔
سندھ کے 8 بورڈز کے چیئر مینز کے لیے 2017 امیدوار میدان میں آئیں گے، کنٹرولرز کے لیے 35 اور سیکریٹریز کے لیے 27 امیدوار ٹیسٹ دیں گے۔

تحریری ٹیسٹ آئی بی اے کراچی کی جانب سے لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، تحریری ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر جامعات و بورڈز، محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ امیدواروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے چیئر مین کے لیے انٹرویوز لیے جائیں گے، جبکہ ڈاکٹر طارق کی سربراہی میں کمیٹی انٹرویو لے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.