مائرہ خان کا فیمنزم پر بیان: عورت کو گھر میں رہنا چاہیے

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں اور ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔

پروگرام کے دوران، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ عورتیں کسی سے اظہار محبت نہیں کر سکتیں، یہ کام مرد کو کرنا ہوگا۔

میزبان نے ذکر کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک مہم چلی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مرد اور عورت برابر ہیں۔ اس پر مائرہ نے کہا کہ وہ اس ہیش ٹیگ فیمنزم پر یقین نہیں رکھتیں۔

ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنے گھر اور بچوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں شاپنگ کرنی چاہیے اور مرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمائے اور انہیں پیسے دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد آئے گا جو انہیں کما کر دے گا، اور وہ ان پیسوں کو خرچ کرتی رہیں گی۔

مائرہ خان کے بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین ان سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ اگر ایسا ہے تو وہ خود کیوں کام کر رہی ہیں؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.