اسلام آباد:عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تپِ دق کے حوالے سے اپنی رپورٹ شائع کر دی ہے، جس میں پاکستان میں بھی اس بیماری کے کیسز میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
پورٹ کے مطابق 2023ء میں تقریباً دنیا بھر میں 82 لاکھ افراد میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی، جو 1995ء کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
30 ممالک میں اس بیماری نے غیر متناسب طور پر لوگوں کو متاثر کیا، جن میں بھارت، انڈونیشیا، چین، فلپائن اور پاکستان شامل ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق 82 لاکھ میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ کیسز بھارت میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
2023ء میں ٹی بی سے متاثرہ 55 فیصد افراد مرد اور 33 فیصد خواتین ہیں، جبکہ 12 فیصد متاثرہ بچے اور نوجوان ہیں۔یہ بیماری اب بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں لے رہی ہے اور انہیں بیمار کر رہی ہے۔