یوریشین نیشنل یونیورسٹی نے پروفیسر چوہدری کو اعزازی خطاب کیوں دیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:یوریشین نیشنل یونیورسٹی نے معروف سائنسدان اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ان کی علمی خدمات اور تحقیقاتی کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی پروفیسر کے خطاب سے نوازا ہے۔

معروف سائنسدان اور محقق، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایل این کے ریکٹر نے اعزازی پروفیسر کا خطاب عطا کیا ہے۔

گملییوف یوریشین نیشنل یونیورسٹی (ای این یو)، آستانہ، قازقستان نے پچھلے تین دہائیوں کے دوران قازق طلباء کی تحقیق اور تربیت میں پروفیسر چوہدری کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یہ معتبر اعزاز عطا کیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب کے دوران، پروفیسر چودھری کے سائنسی برادری پر اثرات کو نمایاں کیا گیا، جنہوں نے تعلیمی تعاون کے فروغ اور تحقیق میں جدت لانے پر خصوصی توجہ دی۔

پروفیسر چوہدری الفارابی، قازق نیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ایک ممتاز سائنسدان ہیں، جو قازقستان کے ساتھ اپنے تعلیمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اپنے حالیہ دورے کے دوران، پروفیسر چودھری نے فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین اور کیمسٹری، جنرل بائیولوجی، جینومکس، بائیوٹیکنالوجی اور مائیکرو بائیولوجی کے شعبوں کے سربراہان کے ساتھ مفصل اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقاتیں یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز تھیں۔

اس کے علاوہ، پروفیسر چودھری نے نئی ادویات کی دریافت کے موضوع پر دو نہایت اثر انگیز لیکچرز دیے، جن میں انہوں نے نظر انداز کیے جانے والے امراض اور نیوروڈیجنریٹیو حالات کے حوالے سے اپنی وسیع تحقیق کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا۔

ان کے لیکچرز کو فیکلٹی ممبران اور طلباء دونوں نے زبردست پذیرائی دی، جس کے نتیجے میں ای این یو اور عالمی سائنسی کمیونٹیز کے درمیان علم کا تبادلہ مزید فروغ پایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.