پانچویں شہر درعا پر شام کے باغیوں کا قبضہ کیسے اور کیوں ہوا؟

نیوزڈیسک

0

شام:شام میں صدر بشارالاسد کا اقتدار خطرے سے دوچار ہو گیا ہے، کیونکہ شامی باغیوں نے جنوب مغربی شہر درعا پر قبضہ کر لیا ہے۔

پاکستان نے اپنے شہریوں کو شام کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ شہریوں کو حالات میں بہتری کے بعد ہی شام کا سفر کرنا چاہیے۔ امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو شام چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

شامی باغیوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں اسد حکومت نے تیسرے شہر کا کنٹرول بھی کھو دیا ہے۔

باغیوں کے رہنماؤں نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درعا پر قبضہ ہونے کے بعد شامی فوج نے شہر چھوڑ دیا اور دمشق کی طرف روانہ ہو گئی۔

اس کے علاوہ، شہر میں تعینات شامی سینئر سیکیورٹی حکام اور فوجی افسروں کو محفوظ راستہ دے دیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ کے مطابق، شامی باغی حلب اور حما شہروں پر قبضے کے بعد اب حمص کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں، اور باغیوں نے درعا صوبے کے نوے فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

باغی گروپ کے رہنما نے کہا کہ شامی فوج کو بغاوت کر لینی چاہیے، ورنہ انہیں اپنے انجام کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قدس فورس کے افسران نے علاقے سے انخلاء شروع کر دیا ہے، جب کہ روسی افواج نے طرطوس پورٹ سے بھی انخلاء کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شام کے باغیوں نے شمالی شہر حلب اور حماۃ پر بھی قبضہ کر لیا ہے، اور السویدا شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ مسلح گروپوں کا حتمی مقصد دمشق ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ شام میں ان گروپوں کی پیش قدمی مشکلات کے بغیر جاری رہے گی۔

ترک صدر نے شامی صدر بشار الاسد کو ملاقات کی دعوت دی، مگر ان سے مثبت جواب نہیں ملا۔

بشارالاسد نے ملاقات سے قبل شمال میں ترک فوج کے زیرِ کنٹرول علاقے سے انخلاء کی ضمانت طلب کی ہے۔

علاوہ ازیں، ترکیہ، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ آج دوحہ میں ملاقات کریں گے، جس میں شام میں باغیوں کی پیش قدمی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5521

Leave A Reply

Your email address will not be published.