کھارادر میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کا قتل

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی کے علاقے کھارادر میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق، بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر فرار ہو گیا ہے، اور اس کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی کوئی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث ایک لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

گبول ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے سے چھ افراد زخمی

کراچی کے گبول ٹاؤن، شفیق کالونی کے ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5532

ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈر کا دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا جس سے چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ سلنڈر کے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد خان نے واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لائنیں بہت پرانی ہیں اور لوگوں نے غیر قانونی طور پر کنڈوں کے زریعے گیس کنکشن لے رکھے ہیں، جس کی وجہ سے پرانی لائنوں سے گیس کی لیکج بھی ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاروں میں آگ لگنے کے باعث شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے بعد گیس کی لیکج کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.