دنیا کا تیز دوڑنے والا “انسان نما روبوٹ” کس نے متعارف کرایا؟

چینی کمپنی "روبوٹ ایرا" نے انسان نما روبوٹ "سٹار ون" متعارف کرایا ہے جو آٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ یہ روبوٹ مختلف سطحوں پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گوبی صحرا میں بھی تیز دوڑنے میں کامیاب رہا۔

0

چین:انسان جیسے جیسے ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے، ویسے ویسے ہر شعبے میں روبوٹ انسان کی تخلیق کار کی جگہ سنبھالتے جا رہے ہیں۔

آج تعلیم، صحت، وکالت، یا تجارت جیسے شعبوں میں روبوٹ آہستہ آہستہ انسانوں کی جگہ لے رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک تیز رفتار انسان نما روبوٹ متعارف کرایا گیا ہے جو دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور یہ دنیا کا تیز ترین دو پاؤں سے چلنے اور دوڑنے والا روبوٹ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، انسان سے خاصی حد تک مشابہہ یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی “روبوٹ ایرا” نے حال ہی میں متعارف کرایا ہے جس کا نام “سٹار ون” رکھا گیا ہے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد روبوٹ آٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین کی ہر قسم کی سطح پر یکساں رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

چینی سوشل میڈیا پر سٹار ون روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں اسے گوبی صحرا میں اسنیکر پہنے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں، سنیکر پہنے ہوئے یہ روبوٹ اپنے ننگے پاؤں والے حریف سے کہیں زیادہ تیز دوڑتا نظر آیا۔

اگرچہ اس نے آغاز میں آہستہ دوڑنا شروع کیا تھا، لیکن سنیکر پہنے ہوئے روبوٹ نے گوبی صحرا کے مشکل علاقے کو بہتر طریقے سے عبور کیا اور سبقت حاصل کی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5378

Leave A Reply

Your email address will not be published.