اجزاء:
گوشت آدھا کلو، سرکہ 2 ٹیبل اسپون، نشاستہ 2 ٹیبل سپون، چینی 2 ٹیبل اسپون، سویا بین کا اچار 2 ٹیبل اسپون،
آٹا 6 ٹیبل اسپون، انڈے چھ عدد، خودرو پودے ایک کپ، نمک، تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
گوشت کا باریک قیمہ تیار کریں۔ خودرو پودوں کے ڈنٹھل نکال کر گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہوجائیں۔
گوشت کو نشاستہ، سویا بین کے اچار اور سرکہ میں ملا دیں۔ تیل کو خوب گرم کرکے اس میں گوشت ڈال کر خوب تلیں پھر اس میں خودرو پودے اور بانس کے درخت کی کونپلیں ڈال کر چند منٹ پکائیں اور اس میں چینی شامل کرکے چمچے سے تین چار بار الٹ پلٹ کریں اور نیچے اتار لیں۔ آ
ٹے میں نمک ملا کر پانی سے گوندھیں اور انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر آٹے میں ملا کر مکس کریں۔ گوندھے ہوئے انڈے والے آٹے کو کسی صاف تختے پر پھیلا کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ان پر گوشت تھوڑی تھوڑی مقدار میں رکھیں اور لپیٹ لپیٹ کر رکھتے جائیں۔
جب تمام رول بنالیں تو ان کو گرم تیل میں چھوڑ کر تلیں۔ تلنے کے بعد گرم گرم باہر نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔