ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی پیڈ کب اور کیسے متعارف ہوگا؟

ایپل دو ہزار اٹھائیس فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو کھلنے پر دو بڑے آئی پیڈز کے سائز کے برابر ہو گا۔

0

اسلام آباد:حال ہی میں معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے ایک اہم خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل ایک بڑے سائز کا فولڈ ایبل آئی پیڈ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو ممکنہ طور پر دو ہزار اٹھائیس میں لانچ کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق، فولڈ ایبل آئی پیڈ کھولنے کے بعد دو بڑے آئی پیڈز کے برابر سائز کا ہوگا۔

ایپل نے گزشتہ چند سالوں سے فولڈ ایبل ڈیوائسز میں موجود کریز کے مسئلے کو حل کرنے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا کمپنی فولڈ ایبل ڈیوائسز میں آنے والی کریز کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گی یا نہیں۔

اگر ایپل نے آئی پیڈ کی بڑی اسکرین متعارف کرانی ہے، تو رپورٹ کے مطابق اس کا سب سے مناسب طریقہ یہ ہو گا کہ کمپنی بیس انچ یا اس سے بڑا فولڈ ایبل آئی پیڈ تیار کرے، تاکہ اسے آسانی سے بیگ میں رکھا جا سکے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5266

Leave A Reply

Your email address will not be published.