خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے کینسر کی تعداد میں اضافہ کیوں؟
خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کی بنیادی وجوہات آگاہی کی کمی اور علاج کی سہولتوں کا فقدان ہیں۔
پشاور:خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور ہر سال ہزاروں افراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بیماری نہ صرف مریض کی زندگی کو شدید متاثر کرتی ہے بلکہ صحت کے نظام پر بھی بھاری بوجھ ڈال رہی ہے۔
مرض کے پھیلاؤ کی وجوہات
پشاور میں اس حوالے سے آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے بتایا کہ اس مرض کے بارے میں آگاہی کی کمی اور علاج معالجے کی سہولتوں کا فقدان اس کے پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں۔
کینسر کی علامات
ماہرین صحت نے نوجوانوں میں بڑی آنت کے کینسر میں اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی علامات میں پاخانے میں خون آنا، پیٹ کا پھولنا، اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا سوجن شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہر سال پانچ فیصد افراد بڑی آنت کے کینسر کا شکار ہو رہے ہیں، اور جن خاندانوں میں اس مرض کی تاریخ ہو، ان افراد کو ہر سال اپنے ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5667