نیدرلینڈز:نیدرلینڈز کے شہر الکمار میں زیرِ زمین کچرے کے کنٹینر کی تعمیر کے دوران ایک پانچ سو سال پرانا لکڑی کا جوتا دریافت کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز دنیا بھر میں اپنے لکڑی سے تیار کردہ جوتوں کے لیے مشہور ہے۔
الکمار میں قدیم جوتے کی دریافت
حال ہی میں نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر الکمار میں تعمیراتی کام کے دوران ایک قدیم لکڑی کا جوتا دریافت ہوا ہے۔
لکڑی کے جوتوں کا وسیع استعمال
یہ حالیہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ ایک وقت تھا جب لکڑی کے جوتے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے تھے۔
ماہرِ آثار قدیمہ، سلکے لانگ کے مطابق یہ جوتا ایک شہری علاقے میں زیرِ زمین تعمیراتی کام کے دوران ملا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ماضی میں یہ جوتے صرف کسانوں تک محدود نہیں تھے، بلکہ شہری علاقے میں بھی عام استعمال کئے جاتے تھے۔
جوتے کا سائز اور دورانیہ
ان کے مطابق یہ جوتا سائز چھتیس کا ہے اور اسے پندھویں صدی کے آخر یا سولہویں صدی کے اوائل میں بنایا گیا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5675