امریکا نے بحیرۂ احمر میں اپنے طیارے کو کیوں گرایا؟

امریکا نے بحیرۂ احمر میں غلطی سے اپنے ہی ایف اے اٹھارہ عیارے کو مار گرایا، تاہم دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

0

اسلام آباد:امریکا نے بحیرۂ احمر میں غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

غیر ملکی خبر اہجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایف اے اٹھارہ ہارنیٹ طیارہ بحیرۂ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سے گزر رہا تھا، جب میزائل کروز “گیٹس برگ” نے میزائل داغ کر طیارہ غلطی سے مار گرایا۔

کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ طیارے کے ایک پائلٹ کو معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک سال سے ایک ملٹری حب میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5639

Leave A Reply

Your email address will not be published.