مانسہرہ:مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے صحافی شیر افضل گوجر فافن کی ممبر تنظیموں کے نیٹ ورک ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے تین سال کے لیے بلا مقابلہ کنوینئر منتخب ہوگئے ہیں۔
بلا مقابلہ کامیابی
تین جنوری دو ہزار پچیس کو نیاز احمد خان نے تحریری طور پر الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیٹی نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے شیر افضل گوجر کو بلا مقابلہ کنوینئر منتخب کر لیا۔
نوٹیفکیشن اور حلف برداری کی تقریب
الیکشن کمیٹی نے تین جنوری دو ہزار پچیس کو شیر افضل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نو منتخب کنوینئر کی حلف برداری کی تقریب پانچ جنوری دو ہزار پچیس کو دفتر چیمبر آف کامرس مانسہرہ میں منعقد کی جائے گی۔
نو منتخب کنوینئر کا پیغام
شیر افضل گوجر نے نیٹ ورک ممبران، الیکشن کمیٹی اور دستبردار ہونے والے امیدوار نیاز احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نیٹ ورک کی مضبوطی اور فعالیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا۔
انتخابی عمل کی تشکیل
بیس دسمبر دوہزار چوبیس کو نیٹ ورک مینجمنٹ آرگنائزیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن جرید نے ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے قواعد و ضوابط کے تحت ایک تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی، جس نے تئیس دسمبر دو ہزار چوبیس کو انتخابی شیڈول جاری کیا۔
کاغذات نامزدگی کا مرحلہ
ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے ممبر تنظیموں کے نامزد امیدواروں کو ستائیس دسمبر دو ہزار چوبیس شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت دیا گیا۔ کمیٹی کو اس دوران تین درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی ابتدائی فہرست تیس دسمبر دو ہزار چوبیس کو شائع کی گئی۔
کاغذات کی جانچ پڑتال
الیکشن کمیٹی نے ہزارہ اباسین نیٹ ورک کے قواعد و ضوابط کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا۔
اس دوران ایک امیدوار، دلروز خان، کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے کیونکہ وہ ممبر تنظیموں کی نامزد کردہ لسٹ میں شامل نہیں تھے۔
انتخابی نشان کی الاٹمنٹ
یکم جنوری دو ہزار پچیس کو دو امیدواروں، نیاز احمد خان اور شیر افضل، کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔ نیز انتخابی نشان بھی الاٹ کیے گئے، جس میں تیر کا نشان نیاز احمد خان کو اور کتاب کا نشان شیر افضل کو دیا گیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5828