ناظم آباد:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے زہر پی لیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، ملزم جوہرآباد میں ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا تھا۔
پولیس جب اسے گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے چوہے مار دوا پی لی۔ حکام نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، اور پولیس اہلکار اسپتال میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے طالبات سے نو لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کے بعد فرار اختیار کیا تھا۔ اس کی صحت بہتر ہونے کے بعد تفصیلی بیان لیا جائے گا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6101