کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، جس میں چار خواتین کو عمرے کی آڑ میں سعودی عرب اسمگل کیا جا رہا تھا۔
پہلی کارروائی میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، جن میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ، اور ثناء شہزادی شامل تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، متاثرہ خواتین بظاہر عمرے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں، لیکن حقیقت میں ان کو جبری مشقت کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ یہ خواتین پہلے بھی سعودی عرب جا چکی تھیں اور انہیں سعودی عرب بھیجنے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق، آسیہ سابقہ پنجاب پولیس کی ملازمہ ہے، اور اسی نے ان خواتین کے سفری اخراجات برداشت کیے۔
حکام نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں قیام اور اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا، اور متاثرہ خواتین سے ایجنٹوں کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6210