اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔
خصوصاً پنجاب، سندھ، اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
مری، گلیات، اور اس کے گرد و نواح میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ باجوڑ، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی کے حوالے سے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور شمال مشرق سے گرم و خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب باون فیصد ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=6564