جاپانی مٹسوتیکے کا مشروم دنیا بھر میں سب سے مہنگا ہے، اس کی ایک پاونڈ قیمت 500 امریکی ڈالرز کے برابر ہے، یہ ٹرفلز مشروم کے مقابل ہے اور اسے جاپانی ریستوراںوں میں سب سے قیمتی خوراک سمجھا جاتا ہے۔
گوکہ مٹسوتیکے یا متا کے مشروم جزیرہ نما کوریا، چین اور امریکا میں بھی کاشت کی جاتی ہے، لیکن جاپان کے علاقے کیوٹو میں پائی جانے والی اس قسم کی مشروم سب سے مقبول اور مہنگی ہوتی ہے اور زیادہ قیمتوں پر فروخت ہوتی ہے۔
جاپان میں درآمد شدہ مٹسوتیکے مشروم تقریباً 50 ڈالر یا اس سے کم فی پاونڈ ملتی ہے، لیکن جاپانی مشروم 10 گنا زیادہ قیمت یعنی 500 ڈالر فی پاونڈ ہوتی ہے۔
جاپان میں قانون ہے کہ امپورٹڈ مشروم کو دھو کر صاف کیا جاتا ہے، لیکن مقامی مشروم مٹی لگی ہوئی ہوتی ہے اور اس کی اصل قیمت اس کی خوشبو، گوشت جیسے ذائقے اور کھانے میں اس کی لذت میں ہے۔