آج افطار میں پودینہ فریش لائم بنائیں اور گرمی کو بھول جائیں

ویب ڈیسک

0

جیسے جیسے رمضان المبارک کا یہ مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ویسے ویسے موسم مزید گرم ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں دن بھر روزہ رکھنے کے بعد افطار کے وقت پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے آج افطار میں ٹھنڈے ٹھنڈے پودینہ فریش لائم کا اہتمام کیجئے۔

اجزاء

سوڈا واٹر 1 بوتل، کٹی ہوئی کالی مرچ 1 چٹکی، برف 1 پیالی، پودینے کی پتیاں 1 پیالی، براؤن چینی 1 کھانے کا چمچ، کالا نمک ½ چائے کا چمچ، لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ، پودینے کے پتے سجانے کے لیے

ترکیب

بلینڈر میں تمام اجزاء یکجان کرلیں، گلاس میں ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں۔

مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/category/%d8%ae%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c%d9%86/%d9%be%da%a9%d9%88%d8%a7%d9%86/ اور مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوۓ

Leave A Reply

Your email address will not be published.