ویب ڈیسک
ہر موسم اور ہر پارٹی میں کھاۓ جانے والی اور سب سے ذیادہ پسند کی جانے والی ڈش سموسہ میکرونی
اس کا مزیدار اور متفرق ذائقہ آپ کی زبان پر پانی لے آتا ہے ۔ اور اگر اپ کو چکن سموسہ میکرونی بنانے نہیں آتی تو نیچے دی گي ترکیب کو ضرور دیکھیں۔
اجزاء:۔
چکن کا قیمہ 300 گرام
کٹی پیاز ایک عدد بڑی
تیل فرائی کے لیے
کٹی ہری مرچ چار سے چھ عدد
انڈا ایک عدد
آٹا تین کھانے کے چمچے
سموسے کی پٹیاں ایک پیکٹ
نمک ایک چائے کا چمچہ
کٹا ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچے
بیک پارلر میکرونی اور بیک پارلر مصالحہ مکس ساشے
ترکیب:۔
بیک پارلر پاستا کو نمک ملے اُبلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ اتنا اُبالیں کہ اس میں ایک کنی رہ جائے۔ اب چھلنی سے گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں چار کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں 300 گرام چکن کا قیمہ اور مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا لیں۔ اب ایک عدد بڑی کٹی پیاز، چار کھانے کے چمچے کٹا ہرا دھنیا اور چار سے چھ عدد کٹی ہری مرچ شامل کر کے ایک منٹ کے لیے مزید پکائیں اور چولہے سے اُتار کر اس میں پاستا مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تین کھانے کے چمچے آٹا اور ایک عدد انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ سموسہ بنانے کے لیے ایک پیکٹ سموسے کی پٹیوں میں پاستا اور قیمے کا آمیزہ بھر کر آٹے اور انڈے کے آمیزے سے بند کر دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں سموسے گولڈن ہونے تک پکائیں۔ تیار ہونے پر بیک پارلر کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔