وینا ملک کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

0

نیوز ڈیسک

اسلام اباد : پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی ہیں، تاہم اس بار ان کی اداکاری کے بجائے بدلے ہوئے ظاہری انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اداکارہ کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں اور آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی شروع کی ہے، جہاں وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور معروف شخصیات کے ساتھ گفتگو کرتی ہیں۔ پروگرام میں صحت، تعلیم، طلبہ کی کامیابیوں اور سماجی مسائل سمیت مختلف موضوعات زیرِ بحث آتے ہیں۔

مارننگ شو کی حالیہ اقساط میں وینا ملک کے نئے انداز اور ظاہری تبدیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے چہرے اور مجموعی شخصیت میں نمایاں فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں حیرت کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے وینا ملک کا موازنہ معروف ٹی وی میزبان زبیدہ آپا سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ان جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔ ایک اور صارف نے انہیں جم جانے کا مشورہ دیا، جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ اداکارہ کی شخصیت میں اچانک اتنی تبدیلی کیسے آگئی۔

کچھ صارفین نے ان کی عمر اور بدلتے ہوئے حلیے کو بھی موضوعِ بحث بنایا، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.