سیالکوٹ میں سونار کے گھر ڈکیتی، ملزمان لوٹا ہوا سونا کہاں چھوڑ گئے؟

0

نیوز ڈیسک

سیالکوٹ : سیالکوٹ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سونار کے گھر سے لوٹا گیا 2 کلو سے زائد سونا کھیتوں سے برآمد کرلیا، جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمبڑیال کی حدود میں دو مسلح ملزمان علی الصبح سیڑھی کے ذریعے سونار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر وہاں موجود ملازم کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب شروع کیا تو گرفتاری کے خوف سے وہ لوٹا گیا سونا راستے میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر کھیتوں میں سرچ آپریشن کیا اور 2 کلو سے زائد سونا برآمد کرکے تحویل میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ ان کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.