آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

0

نیوز ڈیسک

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں مزید 2 آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکر امریکی فوج کی مدد سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ممنوعہ اور غیر قانونی سمندری راستوں سے گزرنے کے دوران بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور ٹریکنگ سسٹم بھی بند کر رکھے تھے، جس کے باعث وہ مقررہ بحری راستوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 4 آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے۔ ترجمان کے مطابق یہ جہاز آبنائے ہرمز کے ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.