اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر کی اچانک آمد، مسافر حیران

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد :اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اچانک ایک بندر داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر مسافر حیرت زدہ رہ گئے اور ایئرپورٹ پر دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔

بندر ایئرپورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا، جس سے وہاں موجود مسافروں اور عملے کی توجہ اس کی جانب مبذول ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا، جنہوں نے بندر کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ ان کے قابو میں نہ آسکا۔

بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے باہر نکل گیا اور قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.