ویب ڈیسک
ٹک ٹاک نے ایک نیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نوٹس متعارف کردیا ہے، جو ابتدائی طور پر صرف آسٹریلیا اور کینیڈا میں دستیاب ہے۔ اس نئے پلیٹ فارم میں صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر کو طویل کیپشنز اور پوسٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک نوٹس بلکل انسٹاگرام کی طرح ہوگا، لیکن اسے الگ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آگے چل کر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام دونوں پر کراس شیئرنگ کا فیچر آئے۔
یہ پہلے ہی معلومات تھیں کہ ٹک ٹاک جلد ہی انسٹاگرام کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گا، اور اب کمپنی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ٹک ٹاک نوٹس کو آزمائشی بنیادوں پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کیا گیا ہے۔
اس نئے ایپلی کیشن کو موفق آزمائش کے بعد دیگر ممالک میں بھی لانے کا امکان ہے، تاہم اسے مکمل طور پرچھ مہینے بعد پیش کیا جا سکتا ہے۔