مارچ میں آئیسکو نادہندگان اور بجلی چوروں کو ڈیڑھ کروڑ کے جرمانے

0

اسلام آباد آئیسکو نے مارچ کے مہینے میں بجلی چوروں اور ناہندگان کو ایک کروڑ 42لاکھ سے زائد کے جرمانے کر دیئے۔ اس دوران ایک ارب 41کروڑ کے واجبات بھی وصول کر لئے گئے۔

آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان کا کہنا ہے کہ رمضان میں جہاں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے ازالہ کی کوشش کی جا رہی ہے وہیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بجلی کے ڈائریکٹ استعمال پر 174جبکہ ٹمپرڈ میٹر کے 140کنکشن پکڑے گئے۔ 7ستمبر 2023ء سے جاری آپریشن کے دوران 2ارب 41کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.