پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں لانچ کردیا گیا

ویب ڈیسک

0

اسلام آباد: پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 خلا میں لانچ کردیا گیا.

پاک سیٹ سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول وعرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکےگی، سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں داخل کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ کو زمین سے خلا تک پہچنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس،ای گورننس اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، ایم ایم 1 سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم 1، 15 برس تک کام کرے گا، پاک سیٹ ایم ایم 1 ٹی وی نشریات، سیلولر فون اور براڈ بینڈ سروس بہتربنانےمیں مدد دے گا۔

پاک سیٹ ون ایم ایم 1 رواں برس اگست میں سروس دینا شروع کر دے گا، پاک سیٹ ایم ایم 1 کے اے بینڈ 10 گیگابائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی اب پاکستان کی 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں، پاک سیٹ ون آر 2011میں لانچ کیاگیا تھا، اس کی لائف 15سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوگی.

پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، پی آر ایس ایس 1، 2018 میں لانچ کیا گیا تھا پاکستان نے اس سمت مزید کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.