اسلام آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردی
نیوز ڈیسک
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعراحمد فرہاد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریر کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کوٹ میں درج ایف آئی آر پیش کی اوربتایا احمد فرہاد تھانہ دھیر کوٹ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او لوہی بھیر اور درخواست گزار احمد فرہاد کو تھانہ دھیر کوٹ سے بازیاب کرائیں۔
عدالت کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کسی اور جبری گمشدگی کے مقدمے میں شامل کر لیے جائیں گے۔
درخواست گزار وکیل آئندہ سماعت پر احمد فرہاد کے گھر پہنچنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔۔ عدالت نے کیس کو 31 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم بھی دیا ہے.