وزیر اعظم کی وفاقی بجٹ میں کراچی اور حیدرآباد کیلئے بڑا ریلیف دینے کی یقین دہانی

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی درخواست پر وفاقی بجٹ میں کراچی اور حیدرآباد کیلئے بڑا ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی.
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، متحدہ نے کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے شہروں میں بیروزگاری کا مسئلہ اُٹھایا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم سے درخواست کی گئی کہ سندھ کی شہری و صوبائی حکومتیں شہری علاقوں کے نوجوانوں کو کوٹے پر بھی روزگار فراہم نہیں کرتیں،وفاق مداوا کرے.
جس پر وزیر اعظم نے نوجوانوں کو وفاق میں میرٹ پر نوکریاں دینے اور خوشحال نوجوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے قرض دینے کی یقین دہانی کرائی.
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے سندھ کے شہری علاقوں کو سولر پینل کیلئے بھی بغیر سود قرض فراہم کرے گی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہری سندھ کے عوام کو نئے بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کا وعدہ کیا ۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ۔۔ملاقات میں قومی و صوبائی امور کے علاوہ صوبے کے مسائل پربریفنگ دی۔
فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ وزیر اعظم سےملاقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرتفصیلی بات ہوئی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مشورہ ہے کہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں۔ دلائل اور مذاکرات سے مسائل کا حل نکلے گا۔
دوسری طرف محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نےوزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.