اسلام آباد: لیسکو کی طرف سے نئے ٹرانسفارمرز کے پیسے لےکر مرمت شدہ ٹرانسفارمرز لگائے جانے کا انکشاف، دستیاب دستاویز کے مطابق یہ دھندہ لیسکو کی جانب سے کیا جا رہا ہے.
دستاویز کے مطابق کالونیوں میں ری کلیمڈ ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے ریلوے کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ لیسکو نے مختلف کالونیوں میں ری کنڈیشنڈ/ری کلیمڈ ٹرانسفارمرز نصب کئے.
سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق ادائیگی نئے ٹرانسفارمرز کے لئے کی گئی تھی تاہم مختلف جگہوں سے ری کلیمڈ ٹرانسفارمر کی تنصیب کی وجہ سے جلنے، لیک ہونے اور شارٹ سرکٹ کی شکایات موصول ہوئیں.
نئے ٹرانسفارمرز کی لاگت کے بدلے ری کلیمڈ ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے 57.476 ملین روپے کا نقصان ہوا،معاملے کی جانچ کی جائے اور ری کلیمڈ ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے ذمہ داری کا تعین کیا جائے.
آڈٹ کی سفارش میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ
نقصان کے ذمہ دار افراد سے رقم وصول کی جائے اس کے ساتھ ساتھ دوبارہ ایسے واقعات ہونے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرول کو مضبوط کیا جائے