اسرائیل نے غزہ میں بمباری ،90 فلسطینی جان بحق

نیوز ڈیسک

0

اسلام آباد:اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، صہیونی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ سےکروڑوں ٹن ملبہ صاف کرنے میں 15 سال لگیں گے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 89 ہزار 364 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف ’پرتشدد‘ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے والے اسرائیلیوں کے خلاف نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کر دیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان افراد کا احتساب کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ افسوس ہے کہ تشدد میں اضافے کا وسیع رجحان ہم نے گزشتہ مہینوں میں دیکھا ہے اور اس کے لیے ان افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اسرائیل کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی اقدامات کے بعد اسرائیلی امریکا میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

برازیل کے سفیر سرجیو فرانکا ڈینیسہاس نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں خطاب کیا اور غزہ میں استعمال ہونے والے غیر قانونی ہتھیاروں کے بہاؤ کو روکنے کی اپیل کی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 7 اکتوبر سے زائد حملے کئے گئے ہیں، جن میں طبی مراکز پر بھی حملہ ہوئے۔

الجزیرہ کے رپورٹ کے مطابق، ڈبلیو ایچ او نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں طبی عملے اور صحت کی سہولیات کی حفاظت کی اپیل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.