مردان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے

نیوزڈیسک

0

مردان:مردان میں منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آیا ہے، جس میں مریض کو گھر پر آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او مردان نے بتایا کہ 34 سالہ مریض پانچ دن پہلے سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

پشاور میں علاج کے دوران اس کا منکی پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق، مریض کے اہل خانہ اور محلے میں اسکریننگ کی گئی ہے اور کسی دیگر فرد میں منکی پاکس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں۔

اب تک ملک میں منکی پاکس کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں پنجاب میں 4، خیبر پختونخوا میں 3، اور بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس شامل ہے۔

منکی پاکس پر مزید پڑئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3501

Leave A Reply

Your email address will not be published.